نواز شریف سے عوامی عدالت سے ہارنے والے اب عدالت عظمٰی میں آگئے ہیں٬یہ جنگ پاکستان کی ترقی استحکام جنگ ہے ہم شواہد اور سچائی کی بنیاد پر جیتیں گے٬طلال چودھری

پیر 7 نومبر 2016 12:44

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی طلال چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف سے عوامی عدالت سے ہارنے والے اب عدالت عظمٰی میں آگئے ہیں٬یہ جنگ پاکستان کی ترقی استحکام جنگ ہے ہم شواہد اور سچائی کی بنیاد پر جیتیں گے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہ مخالفین وزیر اعظم محمد نواز شریف کا احتساب نہیں بلکہ انتقام چاہتے ہیں اور نوازشریف سے زیادہ ان کے بچوں کے سیاسی شعور سے خائف ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے اس سے قبل دھاندلی کا الزام لگایا گیا جس میں انہیں ناکامی ہوئی٬عوامی عدالت میں مقابلہ نہ کر سکنے والے الزامات کی سیاست کر رہے ہیں جو نوازشریف سے خائف ہیں٬شکست خوردہ عناصر ایسی بات کرتے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان وزیر اعظم پر آف شو ر کمپنیوں کے الزامات لگا رہے ہیں جبکہ عمران خان کی اپنی آف شور کمپنیاں ہیں۔ طلال چوہدری نے کہا کہ ہمارے خلاف ہر روز موقف بدلے والے جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں٬ وزیراعظم محمد نواز شریف پہلے بھی کامیاب ہوئے اور اب بھی کامیابی سے ہمکنار ہوںگے۔

متعلقہ عنوان :