تیسرا شامی ٹی ٹونٹی ویٹرنز کرکٹ کپ ٬گولڈن ایگلز نے آفتاب قرشی کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا

پیر 7 نومبر 2016 12:32

لاہور۔7 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2016ء) گولڈن بناسپتی کے زیر اہتمام تیسرے شامی ٹی ٹونٹی ویٹرنز کرکٹ کپ کا فائنل گولڈن ایگلز اور آفتاب قرشی کے درمیان علی گڑھ کرکٹ گرائونڈ پر کھیلا گیا جس میں گولڈن ایگلز نے 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ محسن آفتاب قرشی پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے۔ گولڈن ایگلز کے کپتان محمد سلمان خان نے ٹاس جیت کر مخالف ٹیم کوپہلے کھیلنے کی دعوت دی٬ آفتاب قرشی کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے۔

جواب میں گولڈن ایگلز نے یکطرفہ مقابلے کے بعد 16.5اوورز میں 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔ رضوان اسلم مین آف دی میچ٬ شکیل ملک بہترین بائولر٬ اشفاق اسلم بہترین فیلڈر٬ خالد سلیم بہترین وکٹ کیپر اور محسن آفتاب قرشی بہترین بیٹسمین قرار پائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر ایل آر سی اے خواجہ ندیم احمد٬ سی ای او پی وی سی اے نواب عاشق حسین قریشی٬ سابق ایم پی اے رانا مبشر اقبال٬ سی ای او گولڈن بناسپتی٬ میاں تصدق رسول٬ فیاض احمد قریشی٬ سی ای او عامر کیبلز عامر الیاس بٹ٬ رضوان نثار٬ حماد مقبول٬ سہیل علی٬ میاں جہانگیر الہٰی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

خواجہ ندیم احمد نے جیتنے والی ٹیم کے کپتان سلمان خان کو ونر ٹرافی کے ساتھ ایک لاکھ روپے اور رنر اپ ٹیم کے کپتان محسن آفتاب قرشی کو ٹرافی کے ساتھ 50 ہزار روپے اور دیگر کھلاڑیوں میں میڈل اور ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑیوں کو 7-7 ہزار روپے کیش ایوارڈ٬ شیلڈیں اور آفیشلز کی بڑی تعدا دمیں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر سی ای او گولڈن بناسپتی میاں تصدق رسول نے ذاتی طور پر جیتنے والی ٹیم کو 1 لاکھ روپے کے علاوہ رضوان اسلم اور محمد حفیظ کو 5-5 ہزار روپے اضافی کیش ایوارڈ سے نوازا۔

متعلقہ عنوان :