کٹھ پتلی وزیر اعلی نے کشمیریوں پر مظالم کے تمام ریکارڈ توڑ دیے٬دختران ملت

پیر 7 نومبر 2016 12:31

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2016ء) مقبوضہ کشمیر میںدختران ملت نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی وزیر اعلی محبوبہ مفتی ماضی میں کشمیر کے لوگوں پر کئے گئے مظالم کے تمام ریکارڈ توڑ چکی ہے اور اب وہ موجودہ تحریک کے دوران زخمی اور گرفتار ہونے والے افرادپر سیاست کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق دختران ملت کی سیکرٹری جنرل ناہیدہ نسرین نے کہا کہ100سے زائدشہریوں کو قتل٬500 سے زائد کو اندھااور 15000سے زائد لوگوں کو زخمی کرنے کے بعد نئی دہلی کی مسلط کردہ کٹھ پتلی حکومت ان کے ساتھ ہمدردی کی باتیں کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ محبوبہ مفتی معصوم کشمیریوں کی قاتل ہے اور وہ ہمیشہ سے ایک موقع پرست خاتون رہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ یہ لوگ حزب اختلاف میں کچھ اور حکومت میں کچھ اور کہتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ یہ کشمیر کے کٹھ پتلی حکمرانوں کا وطیرہ رہا ہے کہ وہ پہلے لوگوں کو لہولہاں کرتے ہیں اور پھر ان سے ہمدردی جتاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت بچوں کو وادی میں حالات معمول پر لانے کے لیے استعمال کررہی ہے اوراساتذہ پر دباؤ ڈال رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :