ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 16نومبر کو ہوگا

پیر 7 نومبر 2016 12:31

ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 16نومبر کو ہوگا

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2016ء) ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 16نومبر کو ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگا۔ اجلاس کی صدارت ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان حسین شاہ کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں آسٹریلیا کے ریمنڈ موکسلے‘ جنوبی افریقہ کے آرمنڈ بام ‘ بھارت کے مہانتیش جی کے‘ انگلینڈ کے روری فیلڈ اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے یوسف ہارون بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں بھارت میں آئندہ سال ہونے والے ورلڈ بلائنڈ ٹی 20کپ کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے سالانہ اجلاس کی کارروائی بھی زیر بحث لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :