بنگلہ دیشی فاسٹ باؤلر شہادت حسین پر ملازمہ پر تشدد کا الزام ثابت نہ ہوسکا

پیر 7 نومبر 2016 12:29

بنگلہ دیشی فاسٹ باؤلر شہادت حسین پر ملازمہ پر تشدد کا الزام ثابت نہ ..

ڈھاکہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7نومبر۔2016ء) بنگلہ دیشی فاسٹ باؤلر شہادت حسین اور ان کی اہلیہ جاسمین جہاں کو 11سالہ ملازمہ کو شدید زدوکوب کرنے کے مقدمے سے بری کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بچوں اور خواتین کے تحفظ کیلئے سرگرم عدالتی ٹریبونل کی جج تن جینا اسماعیل نے کیس کا فیصلہ سنایا ۔ان کاکہنا تھا کہ استغاثہ املزمان کیخلاف لزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے جس پر جوڑے کو رہا کیا جا رہا ہے ۔یاد رہے کہ متاثرہ ملازمہ نے بھی گزشتہ دنوں کمرہ عدالت میں بیان دیا تھا کہ شہادت اور ان کی بیوی نے اسے تشدد کا نشانہ نہیں بنایا تھا ۔