عثمان خواجہ جنوبی افریقہ کے خلاف پرتھ ٹیسٹ میں نروس نائنٹیز کا شکار

پیر 7 نومبر 2016 12:17

عثمان خواجہ جنوبی افریقہ کے خلاف پرتھ ٹیسٹ میں نروس نائنٹیز کا شکار

پرتھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2016ء) آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز عثمان خواجہ جنوبی افریقہ کے خلاف پرتھ ٹیسٹ میچ نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے اور تین رنز کے فرق سے کیریئر کی چوتھی سنچری نہ بنا سکے۔

(جاری ہے)

عثمان خواجہ نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 97 رنز بنائے جس میں تین چھکے اور 11 چوکے شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :