بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے شیڈول میں تبدیلی٬ آغاز کل ہوگا

پیر 7 نومبر 2016 12:16

ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2016ء) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں مسلسل بارشوں کے سبب بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے٬ نئے شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ کا آغاز کل منگل سے ہوگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بی پی ایل کا باقاعدہ آغاز 4 نومبر سے ہونا تھا مگر مسلسل بارش کے باعث میچز کا انعقاد ممکن نہ ہو سکا جس کے بعد ایونٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے میچز معطل کر دیئے اور اب لیگ کا آغاز (آج) منگل سے ہوگا۔ معطل ہونے والے میچز ریزرو دنوں میں کھیلے جائیں گے٬ موجودہ شیڈول کے مطابق آج کومیلا وکٹورینز کی ٹیم دن کے پہلے میچ میں چٹاگانگ کا سامنا کرے گی٬ دوپہر کے سیشن میں بریسال بلز کا ٹاکرا ڈھاکہ ڈائنامائٹس سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :