اینڈی مرے نے پیرس ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

پیر 7 نومبر 2016 12:16

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2016ء) برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے نے پیرس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا٬ فیصلہ کن معرکے میں اینڈی مرے نے جان ازنر کو شکست دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں عالمی نمبر دو برطانیہ کے اینڈی مرے نے امریکہ کے جان ازنر کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-1 سے شکست دی اور ٹورنامنٹ اپنے نام کیا٬ اینڈی مرے کی جیت کا سکور 6-3 ٬ 6-7 اور 6-4 رہا۔

متعلقہ عنوان :