ایل اوسی پر پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے دو بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ

پیر 7 نومبر 2016 12:15

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ایل اوسی پر پاکستانی فورسزکی فائرنگ سے ہمارے دوفوجی مارے گئے ہیں ٬بھارتی فوج کے ترجمان کرنل این این جوشی نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سرحد پار سے مبینہ غیرقانونی طورپر داخل ہونے والے ایک شخص کو روکنے پر اس نے فائرنگ کردی جبکہ ایک اورفوجی دوسرے واقعے میں ماراگیاتاہم بھارتی فوجی ترجمان نے اس کی تفصیل نہیں بتائی۔

متعلقہ عنوان :