مردان ‘ جی ایچ ایس ایس بغدادہ نے فائنل میچ اپنے نام کرلیا

پیر 7 نومبر 2016 12:08

مردان۔07نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2016ء)مردان میں جاری ڈسٹرکٹ ہائی اور ہائیر سکینڈری سکولز کے سالانہ کھیلوں کے مقابلوں میں گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول بغدادہ اور گورنمنٹ ہائی سکول کسکورونہ کے درمیان فٹ بال کا فائنل کھیلا گیا جس میں سنسی خیز مقابلے کے بعد جی ایچ ایس ایس بغدادہ نے جی ایچ ایس کسکورونہ کو شکست دے دی۔

(جاری ہے)

فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردان ضیاء الدین تھے اس موقع پر پرنسپل طاہر خان٬ فضل ربی٬ جانزادہ ٬ جنرل سیکرٹری ٹورنامنٹ محمد طارق اور اے ڈی او سپورٹس اجمل خان بھی موجود تھے۔ اے ڈی او سپورٹس اجمل خان نے کھیلوں کے بارے میں تکنیکی مہارتوں سے طالب علموں کو آگاہ کیا۔ مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضیاء الدین نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے کھیلوں کی افادیت پر تفصیلی روشنی ڈالی اور اُن کو سکولوں کے لئے ضروری قراردیتے ہوئے کہا کہ طالب علموں کے مابین کھیلوں کے مقابلوں سے ان کی کردار سازی کے علاوہ حوصلہ افزائی بھی ہوتی ہے۔ جس سے صحت مند معاشرے کو فروغ ملتا ہے۔