Live Updates

سپریم کورٹ نے عمران خان اور جہانگیر ترین کو نوٹسز جاری کر دئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 7 نومبر 2016 11:58

سپریم کورٹ نے عمران خان اور جہانگیر ترین کو نوٹسز جاری کر دئے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 نومبر 2016ء) : سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان اور پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کو نوٹسز جاری کر دئے ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے اکرم شیخ کے ذریعے سپریم کورٹ میں عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف درخواست دائر کی۔

(جاری ہے)

جس میں مؤقف اختیار کیا کہ جہانگیر ترین اور عمران خان آف شور کمپنیوں کے مالک رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے شوکت خانم کے فنڈز میں بھی خورد برد کی۔ لہٰذا یہ مقدمہ پانامہ لیکس کی درخواستوں کے ساتھ سنا جائے۔جس پر عدالت نے حنیف عباسی کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے عمران خان اور جہانگیر ترین کو نوٹسز جاری کر دئے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات