کراچی ٹرین حادثہ ، حادثے کی ابتدائی رپورٹ تیار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 7 نومبر 2016 11:47

کراچی ٹرین حادثہ ، حادثے کی ابتدائی رپورٹ تیار

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 نومبر 2016ء) : کراچی ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق میاں محمد ارشد نے بتایا کہ ابتدائی رپورٹ آج ہی وزات ریلوے کو دے دی جائے گی۔

(جاری ہے)

فیڈرل انسپکٹر ریلوے محمد ارشد کا کہنا تھا کہ حادثے کے وقت سگنل مکمل طور پر ٹھیک کام کر رہا تھا۔ زکریا ایکسپریس کے ڈرائیور محمد رفیق نے سرخ بتی کو نظر انداز کیا۔ جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔ یاد رہے کہ دو ٹرینوں کی ٹکر سے ہونے والے حادثے میں 20 افراد جاں بحق جبکہ 60 سے زائد افراد زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :