اب الزامات کا وقت ختم ، ثبوتوں کا وقت شروع ہو گیا ہے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 7 نومبر 2016 11:36

اب الزامات کا وقت ختم ، ثبوتوں کا وقت شروع ہو گیا ہے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 نومبر 2016ء) : وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اب الزامات کا وقت ختم جبکہ ثبوتوں کا وقت شروع ہو گیا ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے تمام جھوٹے الزامات عائد کیے ہیں جن کے ان کے پاس ثبوت تک موجود نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عدالت نے آج عمران خان سے دائر پٹیشن سے متعلق ثبوتوں کا مطالبہ کیا تو عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ثبوت موجود نہیں ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہمارے اوپر عائد تمام الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔ پانامہ کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے اور یہ کوئی کنٹینر نہیں کہ اسے جب چاہے ہٹا دیا جائے۔ سپریم کورٹ کی سماعت پر ہمیں پورا اعتماد ہے۔

متعلقہ عنوان :