اے ڈویژن فٹ بال لیگ 12 نومبر سے شروع ہوگی٬ فالکن کلب اسلام آباد لیگ میں شرکت کرے گی٬ عرفان نیازی

پیر 7 نومبر 2016 11:33

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2016ء) فالکن فٹ بال کلب کے صدر اور سابق منیجرقومی فٹ بال ٹیم محمد عرفان خان نیازی نے کہا ہے کہ فالکن کلب اسلام آباد اے ڈویژن فٹ بال لیگ میں شرکت کرے گی یہ لیگ 12 نومبر سے شروع ہوگی٬اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ لیگ کا افتتاحی میچ پاک سپورٹنگ اور غوری کلب کی ٹیموں کے درمیان دن بارہ بجے٬ پاکستان سپورٹس کمپلیکس٬ اسلام آباد میںکھیلا جائے گا٬انہوں نے کہا کہ لیگ میں اسلام آباد کی بہترین 20 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور فالکن کلب کو گروپ بی میں اکبر کلب٬ راوی کلب٬ فیڈرل کلب اور پونا کلب کے ساتھ رکھا گیا ہے٬ گروپ اے میںمہران کلب٬غوری کلب٬ پاک سپورٹنگ کلب٬ ایورگرین کلب٬ ینگسسٹر کلب٬ گروپ سی میں اسلام آباد اکیڈمی کلب٬ الفیصل کلب٬ گنگال کلب٬ روور کلب٬ اسلام آباد کلب جبکہ گروپ ڈی میں ہما کلب٬ سی ڈی اے کلب٬ قائداعظم کلب٬ رمنا کلب اور القائم کلب شامل ہیں٬ انہوں نے کہا کہ ہر گروپ سے دو٬ دو ٹیموں کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی اور کوارٹر فائنل مرحلہ 17 دسمبر سے شروع ہوگا٬ انہوں نے کہا کہ فالکن کلب ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔