نکیال سیکٹر پر بھارتی فورسز کی جارحیت ، ایک شہری شہید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 7 نومبر 2016 11:24

نکیال سیکٹر پر بھارتی فورسز کی جارحیت ، ایک شہری شہید

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 نومبر 2016ء) : بھارتی فورسز کی جانب سے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فورسز نے نکیال سیکٹر پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید ہو گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی فورسز نے نکیال سیکٹر پر گاؤں سوبن میں فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید ہو گیا۔ تاہم پاک فوج نے بھی بھر پور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فورسز کو منہ توڑ جواب دیا۔ یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :