حافظ آباد٬ڈاکووں کی فائرنگ سے ذکا اللہ ایڈوکیٹ شدید زخمی٬ہسپتال منتقل

پیر 7 نومبر 2016 11:23

حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 نومبر2016ء) حافظ آباد میں مسلح ڈاکووں نے مزاحمت پر فائرنگ کرکے ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے رکن اور نوجوان قانون دان ذکاء اللہ ایڈوکیٹ کو شدید زخمی کردیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ذکاء اللہ ایڈوکیٹ موٹرسائیکل پر ساتھی وکیل کے ہمراہ اپنے گاؤں جارہے تھے کہ 3مسلح ڈاکووں نے انہیں جوریاں پل پر روک کر لوٹنے کی کوشش کی۔ ذکاء اللہ نے مزاحمت کی تو ڈاکووں نے فائرنگ کردی٬ جس سے ذکاء اللہ ایڈوکیٹ شدید زخمی ہوگئے ۔ ڈاکو دونوں وکلاء سے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ زخمی وکیل ذکاء للہ کو ڈی ایچ کیو اسپتال کے ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا٬ جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :