لاہور٬پنجاب کے مختلف اضلاع میں منشیات سپلائی کرنیوالے گروہ کے دو ارکان گرفتار

پیر 7 نومبر 2016 11:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 نومبر2016ء) لاہور میں لوئرمال پولیس نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں منشیات سپلائی کرنے والے گروہ کے دو ملزم گرفتار کر لئے۔ ملزموں کے قبضہ سے 63 کلوگرام سے زائد چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

ایس پی سٹی محمد نوید نے بتایا کہ گرفتار ملزموں میں احسان الہی اور مظہر اقبال شامل ہیں جنہیں خفیہ اطلاع ملنے پر بند روڈ سگیاں پل کے قریب ناکہ بندی کر کے گرفتار کیا گیا۔

ملزموں نے 63 کلوگرام چرس گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھی تھی۔ گرفتار ملزموں کا تعلق ننکانہ صاحب سے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران فیصل آباد اور ساہیوال سمیت دیگر شہروں میں بھی منشیات سپلائی کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :