پاناما لیکس کے ثبوت اور تابوت سپریم کورٹ سے ہی نکلیں گے٬ شیخ رشید

کیس کا فیصلہ عوامی امنگوں کے مطابق ہوگا اور قانون کی جیت ہو گی٬ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 7 نومبر 2016 11:22

پاناما لیکس کے ثبوت اور تابوت سپریم کورٹ سے ہی نکلیں گے٬ شیخ رشید

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 نومبر2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کے معاملے پر پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہیں اور بہت پر امید ہوں کہ پاناما لیکس کے ثبوت اور تابوت عدالت عظمیٰ میں ہی نکلیں گے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ اس وقت 20 کروڑ عوام کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہیں٬ سپریم کورٹ سے پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین فیصلہ آئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ثبوت اور تابوت سپریم کورٹ میں ہی نکلیں گے٬ کیس کا فیصلہ عوامی امنگوں کے مطابق ہوگا اور قانون کی جیت ہو گی٬ ہم شکرانے کے نوافل بھی سپریم کورٹ کی مسجد میں ہی ادا کریں گے۔ ہمارے ساتھ پوری قوم یوم تشکر منائے گی اور راولپنڈی سے مزار قائد تک ٹرین مارچ نکالیں گے۔