جسٹس (ر) ارشاد قیصر نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کا حلف اٹھالیا

پیر 7 نومبر 2016 11:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 نومبر2016ء) جسٹس (ر) ارشاد قیصر نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کا حلف اٹھالیا‘ بلوچستان سے الیکشن کمیشن کے رکن جسٹس (ر) شکیل احمد بلوچ نے حلف لیا‘ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان 5 سے 16 نومبر تک امریکہ کے دورے پر ہیں۔ پیر کو جسٹس (ر) ارشاد قیصر نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کا حلف اٹھا لیا ۔

(جاری ہے)

جسٹس (ر) ارشاد قیصر کے پی کے سے الیکشن کمیشن کے رکن ہیں۔ بلوچستان سے الیکشن کمیشن کے رکن جسٹس (ر) شکیل احمد بلوچ نے حلف لیا۔ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان پانچ سے سولہ نومبر تک امریکہ کے دورے پر ہیں ۔ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان امریکی صدارت انتخابات کے مشاہدہ کیلئے گئے ہیں۔ پنجاب اور سندھ کے رکن الیکشن کمیشن بھی چیف الیکشن کمشنر کے ہمراہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :