سپریم کورٹ نے عمارت کے احاطے میں سیاسی رہنمائوں کو میڈیا گفتگو سے روک دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 7 نومبر 2016 11:15

سپریم کورٹ نے عمارت کے احاطے میں سیاسی رہنمائوں کو میڈیا گفتگو سے روک ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔7نومبر۔2016ء) سپریم کورٹ نے سپریم کورٹ عمارت کے احاطے میں تمام رہنمائوں‌کو سیاسی گفتگو کرنے سے روک دیا۔

(جاری ہے)

پانامہ لیکس کیس کی سماعت کے دوران عدالت میں گزشتہ سماعت کے موقع پر پیش آنے والے واقعے کے بعد سپریم کورٹ نے عمارت کی حدود میں سیاسی رہنمائوں‌کے میڈیا سے گفتگو پر پابندی لگا دی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سماعت کے موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈاپور اور تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ان کے درمیان بیچ بچائو کروا تھا۔ لیکن دونوں‌کے درمیان ہونے والے تلخ گفتگو میڈیا پر نشر ہو گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :