حیدرآباد اور جہلم میں ٹرین حادثات کے باعث ٹریفک عارضی طور پر معطل

پیر 7 نومبر 2016 11:17

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2016ء) حیدرآباد اور جہلم میں دو ٹرین حادثات میں انجن اور ایک بوگی ٹریک سے اترنے بے بعد ٹریفک عارضی طور پر معطل ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق حیدرآباد اسٹیشن کے قریب کراچی سے راولپنڈی جانے والی گرین لائن ایکسپریس کا انجن ٹریک سے اترگیا٬ ریلوے حکام کے مطابق گرین لائن کو دوسرے انجن کے ذریعے منزل کی جانب روانہ کردیا گیا ہے۔دوسری جانب دریائے جہلم پٴْل پر خیبر میل کا ایک ڈبہ بریک لگانے کے دوران ٹریک سے اترگیا٬ حادثے میں کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیںملی۔ ریلوے حکام کے مطابق دونوں ٹریکس کی مرمت اور ٹریفک کی بحالی کے لئے امدادی ٹیمیںجائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :