پانامہ لیکس کیس، وزیراعظم کے بچوں کا جواب سپریم کورٹ میں داخل

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 7 نومبر 2016 09:45

پانامہ لیکس کیس، وزیراعظم کے بچوں کا جواب سپریم کورٹ میں داخل

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔7نومبر۔2016ء) سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کیس کی سماعت شروع ہونے والی ہے۔ وزیراعظم کے بچوں نے اپنا جواب جمع کروا دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق جمع کردہ جواب میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز، حسین نواز، حسن نواز بالغ اور انڈی پینڈنٹ ہیں زیر کفالت نہیں۔مریم نواز باقاعدگی سے ٹیکس ادا کرتی ہیں اطر ٹیکس گوشوارے داخل کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

مریم کے ذرائع آمدن ٹیکس ادائیگیاں گوشورے اثاثے محکمہ ٹیکس ڈیپارٹمنٹ میں ظاہر ہیں۔ جبکہ حسین اور حسین نواز لندن میں اپنا قانونی کاروبار کرتے ہیں۔حسین نواز 16 اور حسن نواز 22 سال سے بیرون ملک مقیم ہیں۔والد کا لندن میں کوئی کاروبار ہے نہ جائیداد بنانے میں‌کوئی کردار ہے۔ حسن اور حسین نواز نے جمع کردہ جواب میں مزید کہا کہ کوئی سرکاری عہدہ لیا نہ کبھی کسی عوامی عہدے پر فائز رہے۔ عمران خان کی درخواست، الزامات حقائق اور قانون کی رو سے غلط ہیں۔