دبئی:نامعلوم شخص نے ائر ہوسٹس کی اماراتی آئی ڈی چرا کر بنک سے 1ملین درہم سے زائد نکلوالیئے

پیر 7 نومبر 2016 09:20

دبئی:نامعلوم شخص نے ائر ہوسٹس کی اماراتی آئی ڈی چرا کر بنک سے 1ملین درہم ..

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار07نومبر 2016 ) : دبئی میں سائبر کرائم اور بنک فراڈ عموماََ ہو جاتے ہیں ۔اکثر فراڈ کا شکار ہونے والے افراد کو پتہ بھی نہیں ہوتا کہ ان کے ساتھ کیا ہو گیا ہے ۔ ایسا ہی ایک واقعہ ایک ہندوستان یائر ہوسٹس کے ساتھ پیش آیا ۔ ائر ہوسٹس کو مقامی پولیس اسٹیشن سے اطلاع ملی کے اس کا چیک بونس ہو چکا ہے ۔

(جاری ہے)

اور بنک انتظامیہ نے اسے اس سلسلے میں کہاہے کہ وہ بنک کے واجبات ادا کر ے ورنہ اس کے خلاف مقدمہ کیا جائے گا۔

ائر ہوسٹس نے پولیس اسٹیشن سے معلومات حاصل کرنے کے بعد جب متعلقہ بنک کا پتہ کیا تو حیران رہ گئی کیونکہ جس بنک کی طرف سے اسے چیک بونس ہونے کا پتہ چلا تھا اس کا اس بنک سے کوئی لین دین نہیں تھا۔ بنک حکام سے پتہ کرنے کے بعد معلوم ہو ا کہ کسی نے اس کی اماراتی آئی ڈی چرا کر اس کے نام پر بنک سے 80,000درہم نکلوائے تھے ۔ جبکہ اس کے نام کا ایک چیک بھی جاری کیا تھا۔