جدہ: کار انشورنس کی شرح میں 400فیصد اضافہ

پیر 7 نومبر 2016 09:13

جدہ: کار انشورنس کی شرح میں 400فیصد اضافہ

جدہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار07نومبر 2016 ) : سعودی عرب میں کار کی انشورنس کی فیسوں میں 400فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔مملکت میں گاڑی مالکان نے حکومت اور اعلی ٰ حکام سے درخواست کی ہے کہ انشورنس کی فیسوں کو کم سطح پر لایا جائے ۔

(جاری ہے)

انشورنس ماہرین کا کہناہے کہ مملکت میں ٹریفک حادثات کی شرح بہت زیادہ ہے انشورنس کمپنیوں کے پاس فیسوں کو بڑھانے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔حادثات کی وجہ سے انشورنس پریمیم میں بھی اضافہ ہو گیاہے ۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اگر صورت حال ایسی ہی رہی تو انشورنس پریمیم میں مزید اضافہ متوقع ہےْ۔پورے سال میں ہونے والے ٹریفک حادثات تقریباََ1.1ملین تک پہنچ چکے ہیں۔