دبئی:آرٹی اے نے واٹر کینال کے ساتھ 9نئے اسٹیشن کھولنے کا عندیہ دے دیا

پیر 7 نومبر 2016 08:59

دبئی:آرٹی اے نے واٹر کینال کے ساتھ 9نئے اسٹیشن کھولنے کا عندیہ دے دیا

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار06نومبر 2016 ) : دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی( آر ٹی اے ) نے واٹر کینال کے ساتھ کشتی پر سواری کے لیئے 9اسٹیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

آرٹی اے کے ترجمان نے ہفتہ کے روزمقامی اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ان نو اسٹیشنوں میں سے4بزنس بے پر جبکہ پانچ دبئی کینال پر بنائے جائیں گے ۔ دبئی کریک، بزنس بے، دبئی کینال فلاورنگ ، بُر دبئی ، دیرہ ، عود میطاء،زابیل، کرمہ ،سطواء، اور جمیرہ ، الصفاء سے اس کینال پر پہنچے کے لیے بہترین جگہیں ہیں۔فیریز اور واٹر ٹیکسیاں اور لگژری کشتیاں چلائی جائیں گی۔دبئی فیری پردن میں تین روزانہ کے ٹرپس لگائے جائیں گے۔جو دن 10بجے سے لیکر 12بجے اور پھر 5:30تک چلائے جائیں گے۔