جدہ :خواتین کو فارمیسیوں میں کام کرنے کی اجازت

پیر 7 نومبر 2016 08:59

جدہ :خواتین کو فارمیسیوں میں کام کرنے کی اجازت

جدہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار07نومبر 2016 ) :سعودی حکامت نے خواتین شہریوں کو فارمیسیوں پر کام کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی خواتین ہربل اور میڈیکل فارمیسیوں پر کام کر سکیتں ہیں مگر وہ مردوں کے ساتھ نہیں کر سکتیں۔

(جاری ہے)

وزارت صحت نے خواتین کو فامیسیوں پر کام کرنے کے لائسنس جاری کرنے شروع کر دیئے ہیں۔ شاپنگ مالز اور شاپنگ سنٹر کے اندر واقع ہربل فارمیسی اور آنکھوں کے چشمے یا چیک آپ کے لیے بنائی گئی دکانوں پر کام کرنے کی اجازت ہے ۔ایسی فارمیسیوں کو کھولنے کے بعد ان پر صرف خواتین ملازم ہی کام کر سکتیں ہیں۔ اس نئے منصوبے پر نظر رکھنے کے لیئے وزارت صحت نے خاص ٹیم ترتیب دے دی ہے ۔