دبئی میں بیس درہم میں کیا خریدا جا سکتا ہے ؟

پیر 7 نومبر 2016 08:59

دبئی میں بیس درہم میں کیا خریدا جا سکتا ہے ؟

دبئی : اگر آپ کے پاس 20درہم ہیں تو آپ دبئی میں کیاخرید سکتے ہیں ، ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ 20درہم میں کیا خرید سکتے ہیں ۔
۔میسن جار
ملک شیک کے لیے استعمال ہونے وال جار جسیے عرف عام میں ” میسن جار “ کہتے ہیں ۔صرف پانچ درہم میں دستیاب ہوتا ہے ۔
۔گفٹ ریپر
کسی بھی شاپنگ مال سے آپ صرف ایک درہم میں گفٹ ریپر خرید سکتے ہیں ۔ اس کو آپ اپنے گفٹ پیک کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


۔ کتاب
کتابوں کے کسی بھی سٹال پر ایک درہم سے پانچ درہم تک کو ئی بھی کتاب خریدی جا سکتی ہے ۔ نوبل انعام یافتہ افراد کی کتابیں بھی اکثر ایک سے پانچ درہم میں دستیاب ہیں ۔
۔ ہووڈی ” لائٹ جیکٹ “
سردی شروع ہونے والی اس سے پہلے مارکیٹوں میں پانچ سے آٹھ درہم تک ایک اچھی جیکٹ ” ہووڈی“ خریدی جا سکتی ہے ۔
۔لیوائس 501
لیوائس کی 501 جینز صرف 20درہم میں دستیاب ہے ۔