ضلع میں انسداد ڈینگی کی مہم جاری

پیر 7 نومبر 2016 11:15

فیصل آباد ۔6 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2016ء) ڈی سی او سلمان غنی کی ہدایت پر ضلع میں انسداد ڈینگی کی جاری مہم کے سلسلے میں اینٹی ڈینگی ٹیموں نے اینٹامالوجسٹس کی زیر نگرانی سرسید ٹائون میں ان ڈور اور آئوٹ ڈور سرویلنس کے دوران ڈینگی کے ممکنہ خدشات کا صفایا کیا جبکہ مختلف گلی محلوں اور بازاروں میں مرد وخواتین میں ڈینگی سے بچائو کے لئے احتیاطی وحفاظتی تدابیر پر مشتمل پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔

(جاری ہے)

-تفصیلات کے مطابق اینٹی ڈینگی ٹیموں نے سر سید ٹائون میںان ڈور سرویلنس کرتے ہوئے پانی کی ٹینکیوں‘گملوں‘لان‘کپڑے وبرتن دھونے کی جگہوں اور دیگر مقامات پر ڈینگی لاروا کو چیک کرنے کے علاوہ گھروں میں موجود لوگوں کو حفاظتی تدابیر پر عمل پیرا ہونے کا احساس اجاگر کیا جبکہ انہیں کسی بھی جگہ پانی کھڑا نہ ہونے اور گھروں میں پردوں کو روزانہ جھاڑنے‘کاٹھ کباڑ کو ٹھکانے لگانے کے ساتھ ساتھ صفائی کا خصوصی خیال رکھنے پر زور دیا -علاوہ ازیں ٹیموں نے آئوٹ ڈور سرویلنس میں کباڑخانوں‘ٹائر شاپس‘قبرستانوں‘زیر تعمیر عمارتوں‘نرسریوں اور دیگر جگہوں پر ڈینگی لاروا کو چیک کیا اورکیمیکل ٹریٹمنٹ کے ذریعے ڈینگی لاروا کی افزائش گاہوں کو ختم کیا گیا -اینٹی ڈینگی سکوارڈ نے اہل علاقہ میں ڈینگی سے بچائو کے لئے احتیاطی تدابیر پر مشتمل پمفلٹس تقسیم بھی کئے

متعلقہ عنوان :