پشاور ہائیکورٹ ٬ اعلیٰ عدلیہ کے احکامات نہ ماننے پر اے ڈی معدنیات نوشہرہ اشفاق کو توہین عدالت کا نوٹس جاری ٬15نومبر کو طلب

اتوار 6 نومبر 2016 19:20

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2016ء) پشاور ہائیکورٹ نے اعلیٰ عدلیہ کے احکامات نہ ماننے پر اے ڈی معدنیات نوشہرہ اشفاق کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر تے ہوئے 15نومبر کو عدالت میں طلب لر لیا ہے۔

(جاری ہے)

پشاور ہائیکورٹ کی دو رکنی بینچ جو کہ جسٹس وقار احمد سیٹھ اور اشتیاق ابراہیم پر مشتمل ہے٬ دو رکنی بینچ نے رٹ پٹیشنر آمیر محمد خان کی پٹیشن پر توہین عدالت کیس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر معدنیات نوشہرہ اشفاق کو نوٹس جاری کر کے 15نومبر کو طلب کر لیا ہے٬ ہائیکورٹ نے رٹ پٹیشنر آمیر محمد خان کی پٹیشن کی سماعت کرتے ہوئے حکم امتناعی رٹ پٹیشنر کے حق میں جاری کرتے ہوئے میاں عیسیٰ کے ریت بجری کے بلاک سے بلا روک ٹوک لیز ہولڈر کو ریت بجری لے جانے کی اجازت دے رکھی تھی لیکن اے ڈی معدنیات اشفاق نے پولیس نفری کا پہرہ لگا کر لیز ہولڈر کو ریت بجری لے جانے سے روکا اور اے ڈی اشفاق ہائیکورٹ کی حکم عدولی کا مرتکب پایا گیا جبکہ رٹ پٹیشنر نے شکایت کی ہے کہ انکی لیز ایریا سے ٹریکٹر ٹرالیوں کو روک کر ڈرائیور سے بھاری رشوت اے ڈی معدنیات وصول کر رہا ہے۔

(وقار)