میں نے کچھ غلط کھا لیا ہے۔۔ کیا؟ ”انسان“، آدمخور لڑکے کا پولیس کو بیان

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 5 نومبر 2016 23:57

میں نے کچھ غلط کھا لیا ہے۔۔ کیا؟   ”انسان“، آدمخور لڑکے کا پولیس کو ..

فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے 19سالہ طالب پر الزام ہے کہ اس نے ایک جوڑے کو اس کے گھر میں قتل کیا اور آدمی کا چہرہ کھا لیا۔
اس نے پولیس کو کہا کہ میری مدد کرو، میں نے کچھ غلط کھا لیا ہے۔ جب اس سے پوچھا گیا کہ کیا غلط کھایا ہے تو اس نے جواب دیا”انسان“ ۔ اس کے بعد اس نے گوشت کا ایک ٹکڑا تھوک دیا۔
پام بیچ کے قریب جوپیٹر کے مقام پر جب پولیس آسٹن ہاروف کو گرفتار کر رہی تھی تو وہ چلانے لگا کہ مجھے قتل کر دو، مجھے گولی مار دو، میری سزا موت ہے۔

(جاری ہے)


آسٹن کو 53 سالہ جان سٹیون اور اس کی 53سال بیوی مشعل مشکون کے قتل کے الزام میں 15 اگست کو گرفتار کیا گیا تھا۔آسٹن نے جان کی مدد کو آنے والے ہمسائے جیف فشر پر بھی حملہ کیا تھا۔آسٹن پر الزام ہے کہ جب اس کے منہ سے جانوروں کی طرح کچھ چبانے کی آواز آرہی تھی تو وہ جان کے جسم کا گوشت کھا رہا تھا۔
ٹسٹ سے پتا چلا کہ آسٹن واردات کے وقت نشے میں بھی نہیں تھا اور واردات سے آدھا گھنٹہ پہلے اس نے اپنے گھر والوں کےساتھ کھانا کھایا تھا۔

متعلقہ عنوان :