جعلی ادویات بنانے والے 2مجرموں کو 4سال قید با مشقت اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی سز ا کا حکم

ہفتہ 5 نومبر 2016 23:30

لاہور۔5 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء)چیئر مین ڈرگ کورٹ نے گھر میں جعلی ادویات بنانے کے مقدمہ میں ملوث 2مجرموں کو 4سال قید با مشقت اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی سز ا کا حکم سنا دیا ہے جبکہ مقدمہ میں شریک ملزمان زوہیب ٬ جنید اور عبدالقیوم کو شک کی بناپر بری کردیا ہے۔ ملزمان کے خلاف اقبال ٹاون پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق شیخ ارشد ٬اس کا بھائی ٬ شیخ دلبر اپنے بھتیجوں زوہیب ٬ جنید اور ملازم عبدالقیوم کے ہمراہ اقبال ٹاون میں جعلی ادویات کی تیاری کا کام کرتے تھے۔ دوران سماعت استغاثہ زوہیب ٬ جنید اور عبدالقیوم کے خلاف الزام ثابت نہ کر سکا جس کی بنا پر عدالت نے انہیں بری کرنے کا حکم دیتے ہوئے شیخ ارشد کو چار سال قید بامشقت اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم دسنا دیاجبکہ دیگر مذکورہ ملزمان کو رہا کردیا ہے ٬واضح رہے کہ مذکورہ مقدمہ میں ایک ملزم شیخ دلبر اشتہاری ہے۔