وزیر اعظم کی طرف سے مریم اورنگزیب نے راولپنڈی کے ہسپتال میں زیر علاج عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما حسن سدپارہ کو گلدستہ بھجوایا ٬ بہترین سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی

ہفتہ 5 نومبر 2016 23:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2016ء) وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے راولپنڈی کے ہسپتال میں زیر علاج عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما حسن سدپارہ کو گلدستہ بھجوای اور بہترین سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی بھی کرائی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے معروف کوہ پیما حسن سدپارہ کو گلدستہ بھجوایا۔

عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما حسن سدپارہ راولپنڈی کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حسن سدپارہ صف اول کے کوہ پیما اور قوم کا فخر ہیں۔ وزیر مملکت نے حسن سدپارہ کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔ واضح رہے کہ حسن سدپارہ کو کے ٹو ‘ مائونٹ ایورسٹ سمیت دنیا کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ …(رانا)