مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی دوران حراست شہید ہونے والے قیصر صوفی نامی نوجوان کو زہر دیئے جانے کا انکشاف پاکستان کی کشمیریوں کی نسل کشی کی شدید مذمت ٬ عالمی برادری سے انسانیت سوز مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ

ہفتہ 5 نومبر 2016 23:23

اسلام آباد/سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2016ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی دوران حراست شہید ہونے والے قیصر صوفی نامی نوجوان کو زہر دیئے جانے کا انکشاف٬ پاکستان کی شدید مذمت ٬ عالمی برادری سے انسانیت سوز مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

ہفتہ ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی قابض فوج نے مقبوضہ کشمیر میں دوران حراست قیصر نامی نوجوان کو زہر دیا٬ نوجوان کو شدید تشدد کا بھی نشانہ بنایا گیا ٬ یاسین ملک کو بھی دوران دو مرتبہ زہر دیا گیا تھا٬بھارت ایسے اقداما ت سے کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے جو انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے ٬ بھارت کے نہتے کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم جاری ہیں ٬ بھارتی فوجیوں کے مظالم اور جرائم فوری طور پر رکوائے جائیں ۔

(ار)