سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قیادت میں ایک پارلیمانی وفد7 نومبر کو بحرین روانہ ہوگا

ہفتہ 5 نومبر 2016 23:23

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قیادت میں ایک پارلیمانی وفد7 نومبر کو بحرین روانہ ہوگا۔

(جاری ہے)

دورہ کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو عوامی اور حکومتی سطح پر مزید بہتر اور مستحکم بنانا ہے۔ وہ یہ دورہ بحرین کی پارلیمنٹ کے نمائندوں کی کونسل احمد بن ابراہیم الملاء کی دعوت پر کر رہے ہیں۔