انسانی آبادی کو ایک ارب ہونے میں 2 لاکھ اور 7 ارب ہونے میں 200 سال لگے

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 5 نومبر 2016 22:05

انسانی آبادی کو ایک ارب ہونے میں 2 لاکھ اور 7 ارب ہونے میں 200 سال لگے

انسانی آبادی کو پہلی بار 1 ارب کا ہندسہ عبور کرنے میں 2 لاکھ سال لگے لیکن 7 ارب ہونے میں اسے صرف 200سال لگے۔
امریکن میوزیم نیچرل ہسٹری کی ایک معلوماتی ویڈیو کے مطابق جدید انسان کی زندگی کی ابتدا 2 لاکھ سال پہلے افریقا سے ہوئی۔ 1 لاکھ سال پہلے انسان نے افریقا سے دنیا کے دوسرے خطوں کی طرف ہجرت کرنا شروع کی۔اس وقت انسانی آبادی 10 لاکھ سے بھی کم تھی۔

(جاری ہے)

انسان کی ترقی کے ساتھ ساتھ اس کی آبادی بھی بڑھنا شروع ہوئی۔ 1 عیسوی میں دنیا کی آبادی 17 کروڑ تھی۔سن 1000 عیسوی میں دنیا کی آبادی تقریباً 26 کروڑ ہو چکی تھی۔سن 1500 عیسوی میں آبادی 42 کروڑ 70 لاکھ ہوئی اور سن 1700 میں آبادی کی شرح میں بے زیادہ اضافہ ہوگیا۔سن 1700 میں آبادی 58 کروڑ 50 لاکھ تھی جو 1800 میں تقریباً دوگنا ہوکر 1 ارب ہوگئی۔1900 میں دنیا کی آبادی 1.6 ارب تھی اور سن 2000 میں یہ 7 ارب ہوگئی۔اگر آبادی میں اضافہ اسی طرح جاری رہا تو جلد ہی دنیا کی آبادی 9.5 ارب ہوگی.