اٹک شہداء اور غازیوں کی سرزمین ہے ‘یہاں کے جوانوں نے خواہ فوج میں ہو ں یا پنجاب پولیس میں ہمیشہ دفاع وطن کیلئے جانوں کی پرواہ کئے بغیر اپنی خدمات پیش کیں‘قومی دفاع میں اپنی خدمات سینہ سپر ہو کر دشمن کا ڈٹ کا مقابلہ کیا ہے

آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کا دورہ اٹک کے موقع پر پولیس دربار سے خطاب

ہفتہ 5 نومبر 2016 22:11

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2016ء) آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے کہا ہے کہ اٹک شہداء اور غازیوں کی سرزمین ہے اور یہاں کے جوانوں نے خواہ فوج میں ہو ں یا پنجاب پولیس میں ہمیشہ دفاع وطن کے لئے اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر بڑھ چڑھ کر اپنی خدمات پیش کی ہیں اور قومی دفاع میں اپنی خدمات سینہ سپر ہو کر دشمن کا ڈٹ کا مقابلہ کیا ہے -انہوں نے کہا کہ برصغیر کی تقسیم سے قبل متحدہ ہندوستان میں ہمیشہ پنجاب پولیس کی بہادری اور استقامت کی مثالیں دی جاتی تھیں-انہو ںنے کہا کہ پنجاب پولیس اپنی پیشہ وارانہ مہارت اور قابلیت کے حوالے سے روایات کی امین ہے اور جب بھی کبھی ملک میں سماج دشمنوں قوتوںنے سر اٹھایا پنجاب پولیس نے اس کے قلعہ قمعہ کے لئے آگے بڑھ کر اس کا مقابلہ جرات اور بہادری کے ساتھ کیا -انہو ںنے کہا کہ جب سے ملک میں دہشت گردی کی لہر چلی ہے پنجاب پولیس کی ذمہ داریوں میں اور اضافہ ہوگیا اور اس فرض کو بھی پولیس نے نبھایا-انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے دورہ اٹک کے موقع پر پولیس دربار سے خطاب میں کیا - اس موقع پر وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد, ایم پی ایز جہانگیر خانزادہ , شاویز خان, ڈی سی او اٹک رانا اکبر حیات , ڈی پی او اٹک زاہد نواز مروت, پولیس شہداء کی فیملیز , افسران اور جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی -اس موقع پر ڈی پی او اٹک زاہد نواز مروت نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ ہمارے لئے یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ آج آئی جی پنجاب نے اٹک پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور امن و امان کے قائم کرنے میں اٹک پولیس نے جو اپنا کردار ادا کیا اس کی تعریف کی -انہوں نے کہا کہ اٹک پولیس کی کارکردگی کو جس طرح پورے پنجاب میں سراہا گیا اور آئی جی خود آ کر ہماری حوصلہ ا فزائی کررہے ہیں یہ ہمارے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے - انہو ںنے کہا کہ مجھے اپنے افسران اور جوانوں پر بجا طور پر فخر کرنا چاہیے کہ جن کی محنت اور کاوشوں سے آج ہمیں عزت نصیب ہوئی ہے -انہوں نے اس موقع پر اپنے عز م کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ انٹیلی جینس , سپیشل برانچ , سی ٹی ڈی یا کسی بھی عملی صورت میں اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کے لئے کوئی کسر نہ چھوڑیں گے اور فرائض کی بجا آوری میں شہادت کو مشن سمجھ کر اپنی خدمات پیش کرتے ہیں -آئی جی پنجاب نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہاکہ ملکی ترقی میں امن و امان ایک بنیادی ضرورت ہوتی ہے -کوئی بھی ملک معاشرتی اور معاشری لحاظ سے اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک وہاں امن و امان قائم نہ ہو - انہوں نے کہا کہ امن و امان کا کام ہماری بنیادی ذمہ داری ہے جس کے لئے پنجاب پولیس ہمہ وقت کوشاں ہے -انہو ںنے اس موقع پر شہداء کو خراج تحسین پیش کیا اور اٹک کے حوالے سے شہید سابق صوبائی وزیر داخلہ کرنل(ر) شجاع خانزادہ کی خدمات کو سراہا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا -انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے پنجاب پولیس کی خدمات کے اعتراف میں ایک میگا پیکیج کا اعلان کیا جس کے تحت اپ گریڈیشن کی منظوری کے علاوہ شہداء کے بچوں کی تعلیم و کفالت کے لئے خطیر رقم کی فراہمی , ذہین بچو ں کے لئے تعلیمی اخراجات ,ٹریفک پولیس کی ویلفیئر کے لئے خصوصی فنڈز, حاضرملازمین , ریٹائرڈ اور شہداء کے بچوں کے لئے ملازمتوں کی فراہمی جیسے اقدامات شامل ہیں -آئی جی پنجاب نے اس موقع پر یادگارشہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے -اس موقع پر شہداء کے خاندانوں میں نقد رقوم اور اسناد تقسیم کیں اور اعلی کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے جوانوں اور افسران میں تعریفی اسناد تقسیم کیں - ڈی پی او اٹک زاہد نواز مروت نے اس موقع پر آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کو یادگاری شیلڈ پیش کی - قبل ازیں آئی جی کی آمد پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا -

متعلقہ عنوان :