ٹرم آف ریفرنسز عدالت نے بنائے تو یہ سیاست دانوں کی ناکامی ہو گی ‘بہتر ہے ‘اپوزیشن اور حکومت مل کر ٹی او آرز تیار کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی کا بیان

ہفتہ 5 نومبر 2016 22:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ اگر ٹرم آف ریفرنسز عدالت نے بنائے تو یہ سیاست دانوں کی ناکامی ہو گی اس لئے بہتر ہے کہ اپوزیشن اور حکومت مل کر ٹی او آرز تیار کریں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کواپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو صرف اپنے اقتدارکی فکر ہے عوامی مسائل کے بارے میں اُن کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی عوام کو جمہوریت کے ثمرات نہیں مل رہے گڈ گورنس کے دعوے کھوکھلے ہیں ٬ نواز شریف نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا اور محاز آرائی کی سیاست کو فروغ دیا ہے انہوں نے کہا کہ نوازشریف بادشاہت کا خواب چھوڑ کر عوامی نمائندگی کریں٬ موجودہ سیاسی بحران میں سب سے زیادہ اہم کردار پیپلزپارٹی نے اد ا کیا ہے مسلم لیگ ن اپنی غلطیوں پر قوم سے معافی مانگے اور آئندہ جمہوری حکومت کو جمہوری انداز میںہی چلایا جائے٬ ٬ نوازشریف تین سالوں میں عوام کو کچھ نہیں دے سکے۔

متعلقہ عنوان :