ادویات کی خریداری ٬ سٹوریج اور ترسیل کا نیا فول پروف نظام لایا جا رہا ہے ‘رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم

ہفتہ 5 نومبر 2016 22:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ہر سال سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو اربوں روپے کی ادویات مفت فراہم کر رہی ہے اوراس مقصد کے لئے رواں سال بھی چھ ارب روپے کی ادویات خریدی جا رہی ہیں - ادویات کی خریداری ٬ سٹوریج اور ترسیل کا نیا فول پروف نظام لایا جا رہا ہے - نئے نظام کے تحت مریضوں کو ادویات ان کی دہلیز پر ملیں گی٬جس سے ہسپتالوں میں مریضوں کا رش بھی کم ہوگا-نئے نظام سے ادویات کی خرد برد اور چوری جیسی قباحتوں کا خاتمہ ہو گا - ادویات کی سٹوریج اورترسیل کے نئے نظام کوجلدحتمی شکل دے کر اس پر عملدرآمد شروع کیا جائی-انہوںنے کہا کہ ادویات کی خریداری و ترسیل بڑا چیلنج ہے اور اس سے بطریق احسن عہدہ برآ ہونا ہے -انہوںنے کہا کہ تحصیل و ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں نجی شعبہ سے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس لئے جائیں گے - انہوںنے کہا کہ ابتدائی طور پر پانچ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں اور تین تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتالوں کیلئے ایم ایس نجی شعبے سے لئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

حکومت عوام کو صحت کی بہتر ین سہولتیں فراہم کررہی ہے