Live Updates

پنجاب اسمبلی تحریک انصاف نے سیاسی کارکنوں پر تشدد اور گرفتاریوں کے خلاف توجہ دلائو نوٹس جمع کرادیا

ہفتہ 5 نومبر 2016 22:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2016ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے ایوان میں ایک توجہ دلائو نوٹس جمع کرا دیا٬ اپوزیشن لیڈر پنجاب نے براہ راست وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے جواب طلب کرتے ہوئے کہا ہے پنجاب پولیس نے تحریک انصاف اور دوسری اپوزیشن جماعتوں کے اراکین اسمبلی اور کارکنوں پر تشدد کیا اور انکو ہراساں کیا اور اگر جزو مالا کا جواب اثبات میں ہے تو کیا حکومت بتا سکتی ہے کہ گرفتار شدہ افراد کو کس قانون کے تحت گرفتار کیا گیا اور ان پر کیا الزامات لگائے گئی کیا حکومت فی الفور تمام گرفتار افراد کے خلاف درج مقدمات کو واپس لینے کا ارادہ رکھتی ہے اگر رکھتی ہے تو کب تک اور اگر نہیں تو ایوان کو وجوہات سے آ گاہ کیا جائے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات