Live Updates

عمران خان نے کسی کی پگڑی نہیں اچھالی حکمرانوں کی کرپشن کو بے نقاب کیااگر وزیر اعظم نے کوئی جرم نہیں کیا تو سیدھی طرح تلاشی دے دیں‘ بلاول بھٹو تنقید کی بجائے ترکی کی جانب سے سیلاب متاثرین کو دیئے جانے والے گھروں کے معاملے پر جواب دیں‘پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی صحافیوں سے بات چیت

ہفتہ 5 نومبر 2016 22:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2016ء) پنجاب اسمبلی میںقائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے کہا ہے کہ ٹیکس چور٬ منی لانڈر نگ کرنے والا بھی ملک کا وزیر اعظم نہیں ہو سکتا٬ پنجاب پبلک سیکرٹریٹ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے میاں محمود الر شید نے کہا کہ عمران خان نے کسی کی پگڑی نہیں اچھالی حکمرانوں کی کرپشن کو بے نقاب کیا ہے اگر وزیر اعظم کو اپنی پگڑی کی اتنی ہی فکر ہے اور انہوں نے کوئی جرم نہیں کیا تو سیدھی طرح تلاشی دے دیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی آف شور کمپنیوں کی تصدیق خود انکے بھائیوں نے کی اب اگر انکے شوہر انکاری ہیں تو معاملہ عدالت میں ہے ہم عدالتی فیصلے کا انتظار کریں گے۔ انکا کہنا تھا کہ انتخابات2017میں ہوں یا 2018 میں یا اسی سال٬ عوام کرپٹ ٹولے کو مسترد کرتے ہوئے تحریک انصاف کو کامیاب کرائیں گے کیونکہ لوگ جان چکے ہیں کہ اقتدار کی باریاں لگانے والوں نے ملک اور قوم کو تباہ و برباد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

میاں محمود الر شید نے کہا کہ بلاول بھٹو ہم پر تنقید کی بجائے قوم کو جواب دیں کہ ترکی کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے بنائے جانے والے گھر آج چار سال بعد بھی کیوں کسی متاثرہ خاندان کو الاٹ نہیں کئے گئے۔ ایسے بیان سے نہ تو پیپلز پارٹی کا گراف بڑھے گا اور نہ ہی عمران خان کا قد چھوٹا ہو گا بلکہ پیپلز پارٹی رہی سہی ساکھ بھی کھو بیٹھے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات