سیالکوٹ‘چیمبر کی تعمیر کا شاخسانہ ‘2وکلاء کو تشدد کانشانہ بنانے پر 10 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

ہفتہ 5 نومبر 2016 22:07

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2016ء)چیمبر کی تعمیر کا شاخسانہ 2وکلاء کو تشدد کانشانہ بنانے پر 10 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

پولیس رپورٹ تھانہ سمبڑیال پولیس نے چیمبر کی تعمیر کے تنازعہ پر وکلاء حبیب احمد مغل ایڈووکیٹ سکنہ موڑ سمبڑیال اورصلاح الدین باگڑی ایڈووکیٹ کی درخواست پر انہیں تشدد کا نشانہ بنانے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر ملزمان طارق ٬ ارشد ٬عادل اور7نامعلوم ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ٬ پولیس مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے ۔