Live Updates

عمران خان کا شوختم ہوگیا ہے اور اپنی سیاسی موت آپ مرگیا ہے‘ عمران خان کی انتشار پھیلانے کی ایک او ر کوشش ناکام ہو گئی‘ موجودہ حکومت عدالتوں کا احترام کرتی ہے اور عدالتوں کے ہر فیصلے کو سرتسلیم خم کرے گی

پاکستان مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ پنجاب کے صدر میاں غلام حسین شاہد کی بات چیت

ہفتہ 5 نومبر 2016 22:04

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ پنجاب کے صدر میاں غلام حسین شاہد نے کہا ہے کہ عمران خان کا شوختم ہوگیا ہے اور اپنی سیاسی موت آپ مرگیا ہے۔ عمران خان کی انتشار پھیلانے کی ایک او ر کوشش ناکام ہو گئی۔ موجودہ حکومت عدالتوں کا احترام کرتی ہے اور عدالتوں کے ہر فیصلے کو سرتسلیم خم کرے گی۔

باشعور عوام نے محب وطن ہونے کا ثبوت دیا ہے اور انتشار کی سیاست سے الگ رہ کر سچے اور پکے پاکستانی ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن)یوتھ ونگ پنجاب کے نائب صدر شیخ جواد اصغر انند سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر ٬گلگت اوردیگر صوبوںسمیت کے پی کے کے عوام اورپختون برملا کہہ رہے ہیںکہ میاںنوازشریف ٬پورے پاکستان اورپاکستان مسلم لیگ (ن)کیلئے ضروری ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ احمقوں کی جنت میںرہنے والے یہ سن لے کہ میاںنوازشریف کو وزیراعظم کا عہدہ خیرات میں نہیں ملاہے بلکہ یہ پاکستان کے عوام نے ووٹ کے ذریعے دیاہے 2018کے الیکشن میں بھی عوامی مینڈیٹ سے مسلم لیگ (ن) کامیابی حاصل کرکے میاں نوازشریف اس ملک کا وزیراعظم ہو گا اس ملک کا عوام نے پی ٹی آئی کو دھرنوںاور تخریب کاری کیلئے ووٹ نہیں دیا تھا ۔۔انہوںنے کہاکہ عمران خان دھرنوںاور احتجاجو ںکے ذریعے یہ پیغام دیناچاہتا ہے کہ وہ ملک توڑنے اور دہشتگردی کے پیچھے لگے ہوئے ہیں جبکہ ملک کے عوام میاںنوازشریف کی قیادت میںتعمیر وترقی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے متحد ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :