سیالکوٹ‘زیر تعمیر پلازہ میں سے ملحقہ بلڈنگ کی دیوار گرنے سے پلازہ میں کام کرنے والے 2 مزور جا ںبحق ‘2 زخمی

ہفتہ 5 نومبر 2016 22:04

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2016ء) زیر تعمیر پلازہ میں تعمیر کے دوران ملحق بلڈنگ کی دیوار گرنے سے پلازہ میں کام کرنے والے دو مزور جا ںبحق اور2مزدور زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق سیالکوٹ بارونق علاقہ لہائی بازار میں واقع ایک زیر تعمیر پلازہ میں مزدور پلازہ سے متصل دیوار پر کام کررہے تھے کہ اچانک بوسیدہ دیوار مزدوروں پر گر گئی جسکے نتیجے میں 2مزدور اعجاز ولد احمد ریاض ساکن جھنگ٬ محمد بشیر ولد احمد نواز ساکن سرگودھا ملبے تلے دب کر جاں بحق اور اللہ بخش شدید زخمی ہو گئے جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کیا جبکہ ایک معمولی زخمی شخص نوشی کو طبی امداد وہی دی گئی ۔

ریسکیو1122نے 5گھنٹہ کی مشقت کے بعد اعجاز اور بشیر کی نعشوں کو ملبے سے نکال کر گورنمنٹ علامہ اقبال ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :