حضرت بہاوالدین زکریاؒملتانی کا777واں سالانہ تین روزہ عرس کل 6نومبرسے شروع ہوگا

تیاریاں وانتظامات مکمل٬زائرین کی آمد کا سلسلہ شروع

ہفتہ 5 نومبر 2016 22:03

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2016ء)عظیم روحانی پیشوا٬شیخ الاسلام حضرت بہاوالدین زکریاؒملتانی کا777واں سالانہ تین روزہ عرس کل 6نومبرسے شروع ہوگا۔تقریبات کا آغازسجادہ نشین مخدوم شاہ محمودقریشی مزار کو غسل دے کرکریں گے۔محکمہ اوقاف کی جانب سے عرس کے سلسلے میں تمامترتیاریاں وانتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

عرس کے دوران امن و امان کی صورت حال کو کنٹرول کرنے کیلئے سیکیورٹی کے انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔

عرس کے موقع پر زائرین کے داخلے کیلئے تین واک تھرو گیٹ اور 9سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں جبکہ مزار کے اردگر د پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔دوسری طرف عرس کی تقریبات میں شرکت کیلئے زائرین کی آمدکا سلسلہ جاری ہے۔ تین روزہ عرس کے موقع پرقومی زکریا کانفرنس کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔