جیکب آباد میں جتوئی برادری کا صدر پولیس اور کاری کارو کی فرسودہ رسم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور بھوک ہڑتال

ہفتہ 5 نومبر 2016 21:59

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2016ء) جیکب آباد میں جتوئی برادری کا صدر پولیس اور کاری کارو کی فرسودہ رسم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور بھوک ہڑتال٬ 15سال قبل شوہر کے ہاتھوں بیوی کو کاروکاری کے الزام میں قتل کرکے کتے کے ساتھ دفن کرنے کا الزام٬ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں جتوئی برادری سے تعلق رکھنے والے سم شاخ کے رہائشیوں نظیر حسین جتوئی٬ بشیر احمد اور دیگر نے صدر پولیس کی ذیادتیوں اور کاری کارو کی فرسودہ رسم کے خلاف ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور پولیس کے خلاف نعریبازی کی مظاہرین نے پریس کلب کے سامنے 1گھنٹے تک علامتی بھوک ہڑتال کی٬ اس موقع پر مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ 15سال قبل نذر احمد عرف لالا جتوئی نے کاری کارو کے الزام میں اپنی بیوی 21سالہ غلاماں کونوجوان علی محمدولد بہرام جتوئی کے ساتھ کاری قرار دیکر قتل کردیا تھا اور بیٹی کے قتل پر شور مچانے والی اپنی ساس کو بھی قتل کردیاتھا٬ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ سیاہ کاری کے الزام میں قتل کی گئی 21سالہ لڑکی غلاماں کواس کے شوہر نے کتا مارکر اس کے ساتھ دفن کردیا تھا ٬ انہوں نے کہا کہ کارو کاری کے الزام میں آنے والے نوجوان علی محمد جتوئی کا تین بار جرگہ منعقد کیا گیا اور جرگہ کے مطابق جرمانہ بھی عائد کیا گیا مگر 15سال گذرنے کے باوجود اپنی بیوی کو قتل کرنے والا نذر احمد عرف لالا جتوئی ہمیں صدر پولیس کے ذریعے دباؤ ڈال رہا ہے کہ دوبارہ جرگہ کراؤتاکہ وہ دوبارہ فرسودہ رسم کے تحت ہم سے جرمانہ لے سکے ہم جرگہ کے خلاف ہیں جرگہ نہیں کریں گے٬ انہوں نے مطالبہ کیا کہ 15سال قبل قتل کی گئی لڑکی مسمات غلاماں کی قبرکشائی کرائی جائے اور لاش کے ساتھ دفن کئے گئے کتے کو باہر نکالا جائے٬ تاکہ میت کی بے حرمتی نہ ہو٬اور قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :