انسداد دہشت گردی عدالتوں سے 849 مقدمات سیشن کورٹ منتقل

ہفتہ 5 نومبر 2016 21:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2016ء)سندھ ہائی کورٹ کی ہدایت پر انسداد دہشت گردی کی عدالتوں سے 849 مقدمات سیشن کورٹ میں منتقل کردیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ کی ہدایت پر کراچی سے انسداد دہشت گردی کی 8 عدالتوں میں زیر سماعت 849 مقدمات سیشن کورٹ منتقل کردیئے گئے ہیں٬ منتقل کئے گئے مقدمات پولیس مقابلہ٬ اقدام قتل٬ غیرقانونی اسلحہ اور جلاؤ گھیراؤ کی دفعات کے تحت قائم تھے۔سب سے زیادہ مقدمات انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 9 سے منتقل کئے گئے ہیں جن کی تعداد 161 ہے٬جبکہ کورٹ نمبر 1 سے 61 مقدمات سیشن کورٹ منتقل کئے گئے۔ مقدمات کی منتقلی کی رپورٹ آج سپریم کورٹ کے جسٹس امیر ہانی مسلم کو بھی پیش کی جائے گی۔