ٹرالر کی زد میں آکر9سالہ بچی جاں بحق ۔ماں ٬ باپ شدید زخمی

ہفتہ 5 نومبر 2016 21:02

خانیوال۔5 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء) ڈسٹرکٹ ہسپتال خانیوال میں مریض کی عیادت کے لئے آنے والا خاندان ٹرالر کی زد میں آگیا9سالہ بچی جاں بحق جبکہ میاں بیوی شدیدزخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اعوان چوک سے ملحقہ آبادی کا رہائشی مظفر اپنی 9سالہ بیٹی خدیجہ اور اپنی بیوی سعدیہ کے ساتھ ڈسٹرکٹ ہسپتال خانیوال میں اپنے کسی عزیز کی عیادت کے لئے گیا واپسی پر ڈسٹرکٹ ہسپتال کے گیٹ کے سامنے موٹرسائیکل سوار رکشے سے ٹکر اکر روڈ پرگرا تو جہانیاں سائیڈ سے آنے والا ٹرالر ان پر چڑھ گیا جس سے 9سالہ بچی خدیجہ موقع پر جاں بحق جبکہ بچی کی والدہ سعدیہ اور والد مظفر شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طورپر ڈسٹرکٹ ہسپتال داخل کروادیاگیا بچی کی والدہ کو تشویشناک حالت کے پیش نظر نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردیا گیا ڈسٹرکٹ خانیوال کی انتظامیہ کے مطابق خاتون کی ٹانگوں کے اوپر سے ٹرالر گزرنے کی وجہ سے وہ دونوں ٹانگوں سے محروم ہوچکی ہے خاندان ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے مظفر نے اپنے ہاں بیٹی کی پیدائش نہ ہونے کی وجہ سے بچی کو اپنی بہن سے لے کر اس کی پرورش کررہا تھا ۔

متعلقہ عنوان :