آٹھویں جماعت کاطالب علم ٹرالی پر کرنٹ لگنے سے جاں بحق

ہفتہ 5 نومبر 2016 21:02

خانیوال۔5 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء) کپا س کی چھڑ یاں لانے والی ٹرالی پر آٹھویں جماعت کا طا لب علم بجلی کا کرنٹ لگنے سے جا ں بحق ٬ ورثاء نے نعش سڑ ک پر رکھ کر رو ڈ بلا ک کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نوا حی علاقے نو لکھی کا رہائشی اور مقامی مڈل سکول کا طا لب علم محمد شاہد پڑھنے کے لئے سکول گیا مگر اسکے ٹیچر دلبر نے اسے ٹریکٹر ٹرالی پر اپنی کپا س کی چھڑی لا نے کے لئے کھیتوں میں بھیج دیا ٬ وہ ٹرالی پر چھڑ یاں لے کر واپس گائوں آرہے تھے کہ راستے میں بجلی کی تارو ں سے چھو کر شاہدموقع پر جا ں بحق ہو گیا بچے کے مرنے کی اطلا ع جیسے ہی گھر پہنچی تو کہرا م بر پا ہو گیا ورثا نے نعش ملتا ن خانیوال رو ڈ نز د نو لکھی گائوں رکھ کر احتجا ج کیا اور رو ڈ بلا ک کر دیا ۔

بعد ازاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر روڈ کھلوادیا ٬ بچے کی نعش پو سٹ ما رٹم کے لئے ہسپتا ل بھیج دی گئی جبکہ ٹیچر دلبر موقع سے فرار ہو گیا ۔

متعلقہ عنوان :