ڈیرہ غازی خان کی مستحق بیوائوں میں مفت مویشی تقسیم کرنے کا سلسلہ 9نومبر سے شروع ہو گا

ہفتہ 5 نومبر 2016 21:02

ڈی جی خان۔5 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان کی مستحق بیوائوں میں مفت مویشی تقسیم کرنے کا سلسلہ 9نومبر سے شروع کردیا جائے گا ․ ڈسٹرکٹ آفیسر لائیو سٹاک ڈاکٹر توصیف طاہرنے بتایاکہ تحصیل کوٹ چھٹہ کی خواتین میں 9نومبر کو 520بھیڑ/بکریاں اور تحصیل تونسہ میں 11نومبر کو 400بھینس/گائے تقسیم کی جائیں گی․ انہوں نے بتایاکہ حکومت پنجاب کی غریب پرور سکیم کے تحت بیوائوں میں مویشی تقسیم کرنے کے حوالے سے درخواستیں وصول کی جا رہی ہیں ․ اہلیت کیلئے بیوہ ایک ایکڑ زمین کی مالک او راسی گائوں میں رہائش پذیراور اس کا ایک بچہ اسی گائوں کے سکول میں زیر تعلیم ہو․انہوںنے بتایاکہ خاتون دوبھیڑ/بکریوں یا ایک جوٹھی /ویہڑی کیلئے درخواست دے سکتی ہے ․ بیوہ تین سال تک جانور فروخت نہیں کرے گی ․ درخواست میں غلط بیانی ثابت ہونے پر جانور کی کل قیمت وصول کی جائے گی․ فراہم کردہ مویشیوں کی انشورنس کرائی جائے گی․ خدانخواستہ مویشی کی موت پر محکمہ پوسٹ مارٹم کرائے گا ․ انہوںنے بتایاکہ سکیم کے بارے میں مزید معلومات کیلئے دفتر سے رجوع کیا جا سکتاہے ․