سیالکوٹ٬تحصیل سمبڑیال میں چیمبر کی تعمیر کا شاخسانہ

2وکلاء کو تشدد کانشانہ بنانے پر 10 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

ہفتہ 5 نومبر 2016 20:52

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2016ء)تحصیل سمبڑیال میں چیمبر کی تعمیر کا شاخسانہ 2وکلاء کو تشدد کانشانہ بنانے پر 10 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج۔ تھانہ سمبڑیال پولیس نے چیمبر کی تعمیر کے تنازعہ پر وکلاء حبیب احمد مغل ایڈووکیٹ سکنہ موڑ سمبڑیال اورصلاح الدین باگڑی ایڈووکیٹ کی درخواست پر انہیں تشدد کا نشانہ بنانے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر ملزمان طارق ٬ ارشد ٬عادل اور7نامعلوم ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء تھانہ سمبڑیال کے علاقہ جیٹھی کے میں اہل خانہ کی عدم موجودگی میں چوروں نے خاتون قانون دان کے گھر کا صفایا کردیا اورلاکھو ں روپے کا طلائی زیورا ت موبائل فون وغیرہ چرالیے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سمبڑیال کے علاقہ جیٹھی کے میں سمیرا اقبال ایڈووکیٹ کے گھر اہل خانہ کی عدم موجودگی میں چوروں نے گھر میں داخل ہوکر گھر میں موجود لاکھوں روپے مالیت کے 8تولے طلائی زیورات ٬موبائل فون چراکر رفوچکر ہوگئے ۔تھانہ سمبڑیال پولیس نے خاتون وکیل کی درخواست پرگائوں ہی کے ملزمان عمرعرف بابا٬ ظہیر ٬عمر ولد منیر اور ایک خاتون ہاروکے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔